موسمِ گرما میں کھیرے کی افادیت

کھیرا دنیا کے کئی حصوں میں سب سے مشہور سبزیوں میں سے ایک۔ اسے اکثر سبزی کے ساتھ ساتھ پھل بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کا تعلق سبزیوں اور پھلوں کے اسی خاندان سے ہے جس میں کدو، تربوز، خربوزہ سمیت اسکواش شامل ہیں۔ کھیرے میں 95 فی صد پانی ہوتا ہے جو اس کو ٹھنڈک پیدا کرنے اور پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے موضوں ترین بناتا ہے۔کھیرا آپ کی دماغی صحت کا بھی خیال رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، کھیرے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور اس میں اچھی مقدار میں حل پذیر فائبر اور پانی ہوتا ہے جو کہ جسم میں پانی کی مقدار کو مطلوبہ لیول تک برقرار رکھنےاور وزن کم کرنے کے لیے مثالی ہے۔ کھیرا روایتی طور پر کھانوں میں سلاد کے ساتھ ساتھ مختلف بیوٹی سپا میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

اب ہم بات کریں گے کھیرے کے مختلف فوائد کی۔

کھیرے کے فوائد

۔ کھیرا ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے

۔آپ کی ہڈیوں کو صحت مند رکھتا ہے

۔ کھیرا قبض کے مسائل سےبچاتا ہے

۔ آپ کے گُردوں کو صحت مندرکھتا ہے

۔ آپ کے وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے

۔ کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے

۔ جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والی درد کو روکتا ہے

۔ ذہنی تناؤسے بچاتا ہے

۔ امراض قلب کے مریضوں کے لیے مفید ہے

benefits-of-cucumber

پانی کی کمی کو دور کرنے کا ذریعہ

پانی ہمارے جسم کے تمام حصوں جیسے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور غذائی اجزاء کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مناسب ہائیڈریشن جسمانی کارکردگی سے لے کر میٹابولزم تک ہر چیز پر اثرانداز ہو سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہمیں اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کھیرا اور دیگر سبزیاں اور پھل پانی کے بہت بڑے ذرائع ہیں۔ بچوں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال ان کے جسم کے ہائیڈریٹڈ سٹیٹس کو بہتر بناتا ہے۔

گُردوں کی صحت کے لیے مفید

کھیرا ایک بہترین غذا ہے جو ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کو آسانی سے نکالنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال پیشاب کے نظام کے مسائل کا علاج کرکے آپ کے پیشاب کے نظام کو صحت مند رکھے گا۔ کھیرے کے رس کا دن میں دو مرتبہ استعمال گُردوں کے مسائل سے بچا سکتا ہے۔ کھیرے کا باقاعدگی سے استعمال آپ کے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جس سے آپ کے گردے آپ کے خون سے مرکبات کو باہر نکال سکتے ہیں۔ کھیرا گُردوں میں پتھری کے علاج کے لیے بھی موئژ ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

کھیرے میں سب سے زیادہ پائی جانے والی غذائیت ہے۔ اس غذائیت کے روزانہ کے تجویز کردہ ہدف کا 20 فی صد حصہ ایک کپ کھیرے کے چھلکے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ غذائیت ہڈیوں کو بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔(K)وٹامن

قبض سے بچاؤ میں موئثر

ہمارے جسم میں غذائی ریشہ اور پانی کی ناکافی مقدار قبض کا باعث بن سکتی ہے۔ جسم میں پانی اور ریشوں کی مقدار پوری کرنے کے لیے ہر دن کم سے کم ایک کھیرے کو سلاد میں ضرور شامل کریں۔ کیوں کہ پانی اور غذائی ریشے کھانے کو خوراک کی نالی سے تیزی ارو آسانی سے گزرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے قبض کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

کھیرا اپنی کینسر مخالف خصوصیات کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور یہ پورے جسم میں کینسر کے خلیوں کے پھیلاؤ کو کم کر سکتا ہے اور جسم میں کینسر کے خلیات کی نشوونما کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ کھیرے میں کچھ غذائی اجزاء ایسے ہوتے ہیں جو کینسر کے خلیات کو دوبارہ پیدا ہونے سے روک کر ہمیں کینسر سے بچاتا ہے۔ اکثر، کینسر کے ماہرین اپنے مریضوں کو کھیرے کھانے کو کہتے ہیں تاکہ ان کے جسم میں خراب خلیات کو بحال کیا جا سکے اور خون کی گردش میں مدد مل سکے۔

اس کے علاوہ کھیرے کے بیجوں میں چکنائی ہوتی ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کھیرے میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرنے اور زخم بھرنے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔

کھیرے کو کیسے سٹور کیا جائے؟

کھیرے کو ریفریجریٹر کے کرسپر دراز میں 1 ہفتے تک اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ کھیرے کو زیتون، کیلے، ٹماٹر یا خربوزے سے دور رکھیں، کیونکہ ایتھیلین گیس کی وجہ سے کھیرے جلد پیلے ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ زیادہ نقصان دہ نہیں ہے لیکن یہ ایک ایسی گیس ہے جو پھلوں اور سبزیوں سے خارج ہوتی ہے جس کی مدد سے انہیں جلدی پکا لیا جاتا ہے۔ کٹے ہوئی کھیرے کو سٹور کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کھیرے کو گیلے کاغذ میں لپیٹ کر کسی ایسے کنٹینر میں رکھا جائے جس میں سے ہوا کا گزر نہ ہو سکے۔

  • کھیرے کو اچھی طرح دھو لیں۔
  • کھیرے کوکاغذ کے تولیے میں لپیٹ دیں۔
  • کاغذ میں لپیٹنے کے بعد کولنگ کنٹینر میں رکھ دیں۔
  • کھیرے کو کرسپر ڈرائیر میں رکھ دیں۔
  • خیال رہے کہ کھیرے فریج میں سامنے کی طرف ہوں۔

کیا کھیرے کے نقصانات بھی ہیں؟

کھیرے کو کھانے سے بہت کم خطرات ہوتے ہیں۔ ان کو کھانے سے پہلے جلد کو چھیل لیں یا گرم پانی سے دھو لیں۔کھیرے کی جلد پر قدرتی طور پر موم ہوتی ہے جو دھونے سے اُتر جاتی ہے۔ اور گروسری سٹور پر بھیجنے سے پہلے مصنوعی موم دوبارہ لگا دی جاتی ہے۔ موم انہیں شیلف پر زیادہ دیر تازہ رہنے میں مدد دیتی ہے اس کے علاوہ جراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ موم بذاتِ خود نقصان دہ نہیں ہے لیکن کھیرے کو کھانے سے پہلے چھیل لینے سے آلودگی کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these